23 مارچ یوم جمہوریہ یا یوم پاکستان(حقائق)

برصغیر کی تقسیم کے بعد ہندوستان نے اپنا پہلا آئین دو سال کے اندر بنایا جو 26 جنوری 1950 کو نافذ العمل ہوا اور ہندوستان نے اس دن کو یوم جمہوریہ سے منسوب کیا اور ہنوستان میں آج بھی وہی آئین نافذالعمل ہے،شومئے قسمت کہ پاکستان میں آئین سازی کا عمل 1956ء میں مکمل ہوا،اس کی کئی وجوہات تھیں اگر آئین سازی وقت پر ہوتی تو یقینن پاکستان موجودہ سیاسی بحرانوں کا قطعًا شکار نہ ہوا ہوتا ہمارے جمہوری ادارے مضبوط ہوتے ، وزیرِ اعظم چوہدری محمد علی نے گورنر جنرل سے پہلے آئین کی باقاعدہ منظوری کے لیے تاریخ مانگی، گورنر جنرل نے 23 مارچ کا دن چنا،پاکستان کے پہلے آئین میں گورنر جنرل کا عہدہ ختم کرکے صدر مملکت کا عہدہ متعارف کروایا گیا ۔ 1940ء سے لے کر 1947ء تک اور آزادی کے بعد کے بعد بھی 23 یا 24 مارچ کا دن سرکاری طور پر منایا نہیں جاتا تھا اور نہ ہی تعلیمی اداروں اور سرکاری دفاتر میں تعطیل ہوا کرتی تھی۔ گورنر جنرل کی جانب سے 23 مارچ کا دن اتفاقاً چُنا گیا، اس دن کے چنے جانے پر وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا اور اسے یومِ جمہوریہ یا ری پیلک ڈے کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا، کابینہ کے اجل...